$10

شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر۔ بشیر جمعہ

Buy this

شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر۔ بشیر جمعہ

$10

شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر۔کیوں؟

1.    کیا آپ چاہتے ہیں کہ زندگی ، آپ کے نصب العین کے مطابق، آپ کے مقاصد کے حصول  میں گزاریں؟

2.    کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی منظم ہو، آپ کے بکھرے ہوے معاملات سمٹ جائیں؟

3.    کیا آپ چاہتے کہ کہ آپ کا آج کا دن گزشتہ کل سے بہتر ہو؟

4.    آپ جہاں کئی ہوں، اپنے تصورات اور خیالات کو عملی شکل دیک ادارہ کو کامیاب بنائیں۔؟

5.    کیا  آپ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔؟

6.    کیا آپ چاہتے ہیں کہ سیاست کا کھیل ، کھیلے بغیر لوگوں میں ہر دلعزیز ہوں؟

7.    کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شخصیت سے سستی اور کاہلی میں کچھ کمی آجائے۔؟

8.    کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی کے مقاصد  کیسے متعین کریں؟

9.    کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنی ملازمت، کاروبار اور ادارہ میں ترقی کریں؟

10. کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنی سالانہ، ماہانہ، ہفتہ وار اور یومیہ پلاننگ کرسکیں۔

 ان سوالات کے جوابات اگر ہاں میں ہیں تو یہ کتاب آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔ ان شا اللہ

منظم، معتدل، متوازن، مؤثر، مستعد، مفید، معروف، مقبول، معتبر اور مطلوب شخصیت کی تعمیر  کے لئے ایک اہم کتاب

 کامیابی کے لیے وقت کے بہتر استعمال،

تعمیرِ شخصیت، فنِ گفتگو اور قائدانہ صلاحیتوں کے استعمال کا زرّیں لائحہ عمل

ایک بیش بہا کتاب جو آپ کو بنا سکتی ہے عزیزجہاں بھی، میر ِ کارواں بھی، وقت کے بہتر سے بہتر استعمال اور شخصیت کی تعمیر و ترقی کے موضوع پر اہم کتاب۔ہر اس شخص کے

لیے جو معمول کی بے مقصد،  بیزار کن زندگی کے معمولات سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے۔

حکیم محمد سعید، چانسلر ہمدرد یونیورسٹی

میں پورے وثوق کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ اس موضوع پر اردو زبان میں جامعیت  اور مقصدیت کے ساتھ دوسری کوئی تحریر موجود نہیں ہے۔۔۔آپ  اپنےان خیالات کو طلبہ کے اسباق کی صورت اگر دے دیں تو یہ اسباق ان کی کردارسازی میں اہم ہوں گے۔۔۔میرے دل میں یہ خواہش اس لئے پیدا ہوئی کہ میں ہمدرد یونیورسٹی کے طلبہ میں ان موضوعات پر مختصر اسباق تقسیم کرنا اچھا سمجھتا ہوں۔

 ملک معراج خالد، ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد۔سابق وزیر اعظم

کتاب زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے دعوت فکر دیتی ہے ۔ میری کوشش ہوگی کہ اس سے زیادہ سےزیادہ فیض حاصل کروں اور اس کے اثرات کو اپنے حلقہ اثر میں پھیلاؤں۔


روزنامہ جنگ کراچی

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وہی قومیں  دنیا میں ترقی اور کامرانی حاصل کرتی ہیں جو وقت کی قدر کرنا جانتی ہیں۔ یہ بات اجتماعی نقطہ نظر سے کہی جاتی ہے لیکن وقت کی قدر کرنے کا تصور فرد سے شروع ہوتا ہے جو افراد تک پہنچتا ہے۔ پیش نظر کتاب “شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر” اسی سلسلے میں لکھی گئی ہے جس میں محمد بشیر جمعہ صاحب نے زندگی میں کامیابی کے لیے وقت کا صحیح ترین استعمال کرنے کے طریقے بتائے ہیں۔ یوں تو ہر شخص زندہ رہتا ہے لیکن زندہ رہنے اور جینے میں بڑا فرق ہےاور پھر کامیابی کے ساتھ جینے میں تو بہت ہی فرق ہے۔ یہ کتاب یہی کامیابی حاصل کرنے کے سلسلے میں زندگی کے بعض پہلو اجاگر کرتی ہے۔ یہ کتاب قاری کو بتاتی ہے کہ وقت کے بہتر استعمال ، تضیع اوقات اور کاہلی سے بچنے، منصوبہ بندی کرنے، شخصیت اور گفتگو کے فن، افراد کار سے تعلقات، ٹیم ورک، تفویض امور اور کئی انفرادی صلاحیتوں کے معاملے میں کیا کچھ کرنا چاہیے۔ زندہ رہنے اور کامیابی سے زندگی گزارنے میں بڑا فرق ہے۔ کامیاب زندگی گزارنا دراصل ایک فن ہےجو ہر ایک کو نہیں آتا۔ یہ کتاب کامیاب زندگی گزارنے کے اسی فن کے بارے میں ہے۔ کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں خود احتسابی کا انداز اختیار کیا گیا ہے یعنی قاری کو ہدایات دینے پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا، اسے اپنا احتساب خود کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ صبح نیند سے بیداری سے رات کو سونے تک کے عرصے میں وہ کیا کرتا ہے، اسے کیا کرنا چاہیے؟ اس نے دن بھر میں جو وقت گزارا کیا اس کا صحیح مصرف ہوا ہے؟ کہیں وہ بے کار تو نہیں گیا؟ان تمام باتوں پر اسے اپنی ذات کی عدالت میں غور کرنا ہوگا جہاں وہ خود ہی جج ہے، خود ہی وکیل ہے اور خود ہی ملزم ہے۔ محمد بشیر جمعہ صاحب نے کتاب میں زندگی کے بے شمار پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور قارئین کو جائزہ لینے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے انفرادی اور اجتماعی زندگی کے چھوٹے اور بڑے مسئلوں پر اظہار خیال کیا ہے اور اس سے بے پناہ پھیلی ہوئی زندگی کے زیادہ سے زیادہ گوشوں پر روشنی ڈالی ہے تاکہ قاری ایک کامیاب زندگی کی خاطر اپنے لیے بہتر راستہ اختیار کر سکے۔


فہرست مضامین

حصہ اول۔وقت کی اہمیت۔تضیع اوقات کا  جائزہ    22

وقت زندگی ہے      23

تضیع اوقات : ایک انفرادی و اجتماعی جائزہ      45

تساہل، اور سست روی۔ایک تعارف اور جائزہ   64

ٹال مٹول، پھر کبھی    73

تساہل، سستی اور کاہلی کا علاج      84

حصہ دوم۔انفرادی منصوبہ عمل اور کیرئیر پلاننگ                  97

منصوبہ عمل 98

ڈائری کے ذریعے اپنی زندگی کو منظم کیجیے      107

۔کیرئیر پلاننگ، مستقبل کی تلاش میں۔      120

حصہ سوم۔مؤثر شخصیت                 146

کامیابی کے لیے مؤثر شخصیت لازمی ہے       147

ناقابل تسخیر شخصیت کے تخلیقی عناصر        155

شخصیت کے فکری عناصر۔ قفس سے باہر آئیے  165

تعمیر شخصیت کے اخلاقی اوصاف   175

شخصیت کو تباہ کرنے والے عناصر  185

حصہ چہارم۔فن گفتگو    196

فن گفتگو کے ذریعے کامیابی حاصل کیجیے۔      197

فن گفتگو اور آپ     205

آفات زبان اور خاموشی 213

فن گفتگو کے ذریعے کامیابی حاصل کیجیے       218

ٹیلی فون پر گفتگو کا طریقہ اور آداب 227

حصہ پنجم۔اجتماعی و دفتری زندگی       238

دفتری زندگی اور انسانی تعلقات۔   239

آپ اور آپ کے دفتر کے لوگ    247

آئیے، دفتر کے ماحول کو خوشگوار بنائیں        256

میز، کاغذات، فائلیں اور ہم      266

وقت کی پابندی      274

جھگڑوں سے نجات حاصل کیجیے۔  282

پیسہ بولتا ہے         294

حصہ ششم۔عملی میدان میں کامیابی      302

ٹیم ورک۔تعارف، ضرورت اور طریقہ کار    303

تفویضِ امور        323

شاہراہ کامیابی پر سفر کے لیے سواری حاضر ہے   328

اچھی اور مؤثر میٹنگ   356

میٹنگ کو کامیاب ادارہ بنائیے۔    366

کارروائی اور روداد نوٹ کرنے کا فن 374

شرکائے میٹنگ کی ذمے داریاں    380

حصہ ہفتم۔انفرادی صلاحیتیں      388

غور و فکر کا طریقہ     389

تیز تر مطالعے کا فن    392

سننے کا فن 395

حافظہ -   یاد داشت بہتر کرنے کاطریقہ         398

فن تحریر کے ذریعے شاہراہ ترقی پر  401

مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت   409

مسائل ،تجزیہ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت     412

میانہ روی اور کفایت شعاری      417

متانت اور لباس      420

خود احتسابی 422

قیادت، لیڈر شپ امارت اور حکمرانی 424

مسلمانوں کے اجتماعی معاملات۔    440

احساس زیاں، تقاضے اور تیاری    445

حصہ  ہشتم۔اضافی مضامین برائے اکیسویں صدی                            454

آج کا دن  ۔ایک بہتر دن۔ کیسے گزاریں۔      455

وقت بچانے کی تجاویز  467

ایکشن پلان۔چیک لسٹ 488

تکنیکی دور میں خود کو منظم کیسے کریں 507

اجتماعی زندگی میں ترقی کی چند مہارتیں        511

رابطے اور اظہار خیال  کی صلاحیت   520

ای میل لکھنے کے پروٹوکول کیا ہیں؟ 535

واٹس ایپ اور ٹیلی گرام 538

ورچوئل میٹنگز میں شرکت کے سلیقے 542

سمارٹ فونز کا بہتر استعمال        545

سوشل میڈیا  کی باتیں  550

مالداروں کے مسائل اور مشکلات۔ 554

خاندانی کاروبار۔ تقسیم دولت اور جانشینی       566

حصہ نہم ۔اللہ میرے ساتھ ہے      576

دعا اور تعمیر سیرت اور دعائیں     577

چند دعائیں 587

حصہ دہم  ۔فارمز  کے ذریعے ذات کی تنظیم  599

 


 

Buy this

شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر۔کیوں؟ 1. کیا آپ چاہتے ہیں کہ زندگی ، آپ کے نصب العین کے مطابق، آپ کے مقاصد کے حصول میں گزاریں؟ 2. کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی منظم ہو، آپ کے بکھرے ہوے معاملات سمٹ جائیں؟ 3. کیا آپ چاہتے کہ کہ آپ کا آج کا دن گزشتہ کل سے بہتر ہو؟ 4. آپ جہاں کئی ہوں، اپنے تصورات اور خیالات کو عملی شکل دیک ادارہ کو کامیاب بنائیں۔؟ 5. کیا آپ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔؟ 6. کیا آپ چاہتے ہیں کہ سیاست کا کھیل ، کھیلے بغیر لوگوں میں ہر دلعزیز ہوں؟ 7. کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شخصیت سے سستی اور کاہلی میں کچھ کمی آجائے۔؟ 8. کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی کے مقاصد کیسے متعین کریں؟ 9. کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنی ملازمت، کاروبار اور ادارہ میں ترقی کریں؟ 10. کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنی سالانہ، ماہانہ، ہفتہ وار اور یومیہ پلاننگ کرسکیں۔ ان سوالات کے جوابات اگر ہاں میں ہیں تو یہ کتاب آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔ ان شا اللہ منظم، معتدل، متوازن، مؤثر، مستعد، مفید، معروف، مقبول، معتبر اور مطلوب شخصیت کی تعمیر کے لئے ایک اہم کتاب کامیابی کے لیے وقت کے بہتر استعمال، تعمیرِ شخصیت، فنِ گفتگو اور قائدانہ صلاحیتوں کے استعمال کا زرّیں لائحہ عمل ایک بیش بہا کتاب جو آپ کو بنا سکتی ہے عزیزجہاں بھی، میر ِ کارواں بھی، وقت کے بہتر سے بہتر استعمال اور شخصیت کی تعمیر و ترقی کے موضوع پر اہم کتاب۔ہر اس شخص کے لیے جو معمول کی بے مقصد، بیزار کن زندگی کے معمولات سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے۔

Pages
Size
11.3 MB
Length
666 pages
Powered by